34

مریم نواز کی تقریر میں عدلیہ پر الزامات، سابق اٹارنی جنرل کا کارروائی کیلئے چیف جسٹس کو خط

Spread the love

سابق اٹارنی جنرل اور سینئر وکیل انور منصور خان نے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی سرگودھا جلسے میں کی گئی تقریر پر کارروائی کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کو خط لکھ دیا۔انور منصور خان نے کہا کہ میرے لیے ایسے خط لکھنا بالکل غیر معمولی ہے لیکن بحیثیت ایک سینیئر وکیل 23 فروری کو سرگودھا میں پیش آنے والے واقعے کو آپ کے سامنے رکھنا میں اپنا فرض سمجھتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ ہمارا فخر ہے جس کی حفاظت ہم پر لازم ہے، مجھے مریم نواز سے کوئی ذاتی عناد نہیں لیکن سرگودھا میں 23 فروری کو جلسے کے دوران انہوں نے ارادتاً عوام میں سپریم کورٹ اور ججز کے خلاف جذبات بھڑکائے اور بغیر کسی ثبوت کے معزز ججز اور سپریم کورٹ پر بھونڈے الزامات لگائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں