Spread the love
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے بابراعظم بہت اچھے پلئیر ہیں تاہم وہ ابھی میچ فنشر کے طور پر نہیں اُبھر سکے ہیں۔مقامی ٹی وی چینل کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ بابراعظم ورلڈ نمبر ون کھلاڑی ہیں اور کریز پر رہ کر دوسرے کو کھلا سکتا ہے کیونکہ وہ سیٹ ہونے میں کچھ وقت لیتے ہیں۔سابق کپتان نے کہا کہ بابراعظم کے ویرات کوہلی اور ڈی ویلیئر کے لیول پر آنے میں ایک رکاوٹ ہے اور وہ فنشنگ ہے، بطور میچ ونر بابر نے اب تک خود کو ثابت نہیں کیا، میری خواہش ہے بابراعظم ایسا کرے۔