Spread the love
جس طرح ہلدی کی جان اس میں موجود کرکیومن کیمیکل ہوتا ہے عین اسی طرح زیتون کے تیل میں اولیئک ایسڈ اس کا اہم ترین جزو بھی۔ اب اس کے مزید طبی فوائد دریافت ہوئے ہیں۔تمام اقسام کےزیتون کے تیل میں 70 سے 80 فیصد مقدار اولیئک ایسڈ کی ہوتی ہے۔ اب اسپین میں واقع جامعہ سیوائل، الجراف انسٹی ٹیوٹ اور کوسٹا ڈیل سول ہسپتال کے ماہرین نے ایک اہم مطالعہ کیا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق زیتون کے تیل میں اولیئک ایسڈ فیٹی ایسڈ کی صورت میں پایا جاتا ہے اور دل کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوا ہے۔