Spread the love
سب سے پہلے امریکا نے کہا کہ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی جائے، اس کے بعد ایک ہفتہ قبل یورپی یونین نے بالخصوص سرکاری ملازمین اور اہلکاروں کو اس کے استعمال سے منع کیا اور اب یہ دباؤ برطانیہ منتقل ہوچکا ہے۔ ان سب کے پیچھے ایک ہی وجہ ہے کہ ٹک ٹاک ان کا ڈیٹا چین کے سرکاری اداروں تک پہنچاسکتا ہے یا پہنچارہا ہے۔واضح رہے کہ کئی ماہ قبل امریکہ کی 26 ریاستیں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرچکی ہیں. ایک ہفتے قبل یورپی یونین نے باضابطہ طور پر ایک حکم نامہ جاری کیا کہ تمام حکومتی ملازمین اپنے فون سے اس ایپ کو ہٹادیں اور اب یہ دباؤ برطانیہ میں بھی گونجنے لگا ہے۔