51

فریال گوہر ایک پاکستانی اداکارہ، ٹیلی ویژن کی مصنفہ اور انسانی حقوق کی کارکن …

Spread the love

فریال گوہر وارث، اڑان، چاندنی راتیں، چاند گرہن اور وصال میں اپنے کرداروں کے لیے جانی جاتی ہیں۔فریال 18 دسمبر 1959ء کو لاہورپاکستان میں پیدا ہوئیں۔انھوں نے لاہور امریکن اسکول میں تعلیم حاصل کی.انہیں کھیل کھیلنا اچھا لگتا تھا اور وہ سافٹ بال کھیلتی تھیں آخر کار وہ اپنے اسکول میں سافٹ بال کی کپتان بن گئیں۔اس کے بعد وہ کنیئرڈ کالج گئیں وہاں انھوں نے کھیلوں میں حصہ لیا.بعد ازاں وہ سیاسی معاشیات کی تعلیم کے لیے کینیڈا چلی گئیں اور جامعہ میک گل میں تعلیم حاصل کی۔جامعہ میک گل سے گریجویشن کرنے کے بعد وہ امریکا چلی گئیں اور انھوں نے لاس اینجلس میں جامعہ سدرن کیلیفورنیا میں تعلیم حاصل کی اور انھوں نے دستاویزی فلم کا مطالعہ کیا۔فریال نے 1980ء میں پی ٹی وی پر بطور اداکارہ آغاز کیا.وہ اپنے شوہر جمال شاہ کے ساتھ ڈراما ٹریفک میں نظر آئیں۔پھر وہ ڈراموں اڑان، چاند گرہن اور چاندنی راتیں میں نظر آئیں۔1984ء میں انہوں نے جامعہ بلوچستان میں فائن آرٹس کا شعبہ قائم کیا۔فریال کو 1999 ء میں اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ کے لیے یو این ایف پی اے کی خیر سگالی سفیر مقرر کیا گیا تھا.فریال نے اداکار جمال شاہ سے شادی کی لیکن کچھ سال بعد دونوں میں طلاق ہو گئی۔فریال نے امریکا میں کیلیفورنیا میں پاکستانی ڈاکٹر سے شادی کی لیکن یہ بھی طلاق پر ختم ہوئی۔فریال کی بڑی بہن اداکارہ مدیحہ گوہر کا 2018ء میں انتقال ہو گیا۔ فریال اداکارہ سویرا ندیم کی خالہ اور اسکرین رائٹر شاہد ندیم کی بھابھی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں