Spread the love
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے تناظر میں تحریک انصاف کے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 32 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب کے27 حلقوں کے ضمنی انتخابات کا انتخابی شیڈول بھی معطل کردیا، لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں انتخابی شیڈول معطل کیا گیا۔