37

جیل بھرو تحریک، راولپنڈی میں پی ٹی آئی کارکنان اور ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نے گرفتاری دے دی

Spread the love

پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے تحت تیسرے روز پی ٹی آئی کے 6 رہنماؤں، مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس اور درجنوں کارکنوں نے رضاکارانہ گرفتاریاں دے دیں۔عمران خان کی جیل بھرو تحریک کے تیسرا روز راولپنڈی میں گرفتاریوں کے لئے نماز جمعہ کے بعد کمیٹی چوک پر قائدین اور کارکنان جمع ہوئے۔ جہاں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید، رہنما پی ٹی آئی عامر کیانی،غلام سرور خان،واثق قیوم عباسی،راجہ بشارت،راجہ راشدحفیظ کمیٹی پر کارکنان کی حوصلہ افزائی کیلیے تقاریر کیں اور گرفتاریاں دیے بغیر واپس چلے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں