Spread the love
بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی پر ان کی اہلیہ اور ملازمہ کی جانب سے تواتر کے ساتھ الزامات عائد کیے جا رہے تھے جس پر اسٹار ایکٹر نے پہلی بار ردِعمل دیا ہے۔ بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی اور فلم پروڈیوسر انجانا کشور پانڈے کئی عرصے تک لو ان ریلشن شپ کے بعد 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ انجانا کی دوسری شادی ہے۔