33

سائفر تحقیقات کیلیے انکوائری کمیشن بنانے سے متعلق درخواستیں مسترد

Spread the love

سپریم کورٹ نے سائفر تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن بنانے سے متعلق درخواستیں مسترد کر دی۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپیلوں پر ان چیمبر سماعت کی۔دوران سماعت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ کیا فارن افیئرز ڈیل کرنا عدالت کا کام ہے؟ جس وقت سائفر سامنے آیا اسوقت عمران خان وزیراعظم تھے؟ وکیل درخواست گزار جی ایم چوہدری نے بتایا کہ جی بلکل عمران خان نے بطور وزیراعظم سائفر جلسے میں لہرایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں