27

صارفین کے لیے بجلی 50 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

Spread the love

بجلی صارفین کے لیے فی یونٹ 50 پیسے قیمت بڑھنے کا امکان ہے۔بجلی کمپنیوں کی جانب سے نیپرا میں 17 ارب 19 کروڑ80 لاکھ روپے کی وصولیوں کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے۔لیسکو نے 6 ارب 34 کروڑ 70 لاکھ ، گیپکو نے 6 ارب 56 کروڑ 60 لاکھ وصولی کی اجازت مانگی ہے۔ فیسکو نے صارفین سے 4 ارب 47 کروڑ 90 لاکھ روپے وصولی کی درخواست کی ہے جبکہ میپکو نے 2 ارب 40 کروڑ 70 لاکھ اور آئیسکو نے 1 ارب 32 کروڑ 20 لاکھ روپے وصول کرنے کی استدعا کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں