Spread the love
صوبائی عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کیلیے سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کر دی گئی۔مشترکہ درخواست پنجاب اور کے پی اسمبلیوں کے اسپیکرز نے دائر کی، جس میں پنجاب اور کے پی اسمبلیوں کے ارکان بھی شامل ہیں۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ اسمبلیوں کی تحلیل کو ایک ماہ سے زیادہ وقت گزر چکا لیکن گورنرز آئین کے مطابق انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کر رہے، انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔