Spread the love
آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی منصوبہ بندی کا الزام لگانے کے مقدمہ میں گرفتار عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے جس پر پیر کو سماعت کا امکان ہے۔شیخ رشید احمد نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست جمع کروائی ہے۔ اس سے قبل سیشن کورٹ نے شیخ رشید کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔