41

(ن) لیگ نے شاہد خاقان عباسی کے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی…

Spread the love

مریم نواز اور نوازشریف کے ترجمان محمد زبیر نے شاہد خاقان عباسی کے سینئر نائب صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی۔مریم نواز اور نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شاہد خاقان عباسی (ن) لیگ کے سینئر رہنما اور ورکر ہیں۔ میرے خیال میں سینئر نائب صدر کا عہدہ چھوڑنے سے شاہد خاقان عباسی کے قد پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ وہ بہت بڑے لیڈر ہیں۔وزیراعظم رہ چکے ہیں اور پارٹی کو ان کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں