50

بھتے کیلئے فون کالز،حکومت کو افغانستان سے معاہدے کی تجویز دی ہے،آئی جی خیبرپختونخوا

Spread the love

خیبرپختونخوا کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس معظم جاہ انصاری نے کہا ہے کہ افغان سرزمین کا استعمال کرتے ہوئے فون کالز پر بھتہ طلب کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے وفاقی حکومت کو افغانستان سے معاہدہ طے کرنے کی تجویز دی ہے۔آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری نے کہا کہ پاکستانیوں سے بھتہ طلب کرنے والوں کی فون کالز میں 99 فیصد سم کارڈز افغانستان کے ہیں جبکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اس حوالے سے کوئی معاہدہ نہیں ہے اس لیے بھتہ طلب کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے ہم نے باضابطہ طور پر وفاقی حکومت سے افغانستان کے ساتھ معاہدہ طے کرنے کا کہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں