43

آصف زرداری نے مجھے قتل کرانے کے لیے دہشت گرد تنظیم پر پیسہ لگایا ہے،عمران خان

Spread the love

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ آصف زرداری نے مجھے قتل کرانے کے لیے ایک دہشت گرد تنظیم پر پیسہ لگایا ہوا ہے جس میں ایجنسی کے لوگ سہولت کار ہیں۔لاہور میں وڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جب پہلی بار ہماری حکومت ہٹائی گئی تو مجھے پتا چلا کہ مجھے قتل کرنے کی سازش کی گئی ہے اور میں نے ان چار لوگوں کے نام بتا کر ویڈیو بنادی اور کہا کہ اگر قتل کیا گیا تو اس میں وہ چار لوگ ملوث ہوں گے مگر وہ اپنے منصوبے سے پیچھے ہٹ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں