Spread the love
حکومت نے شیخ رشید سے لال حویلی کا قبضہ چھڑوانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے راولپنڈی متروکہ وقف املاک بورڈ نے ضلع انتظامیہ سے مدد مانگ لی۔متروکہ وقف املاک بورڈ نے ڈپٹی کمشنر کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی قبضہ چھڑوانے کے لیے پولیس کی مدد فراہم کریں.متروکہ وقف املاک کے عملے کے ساتھ کم از کم ڈی ایس پی رینک کا افسر موجود ہو۔