Spread the love
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے اسی مہینے معاہدہ ہوجائے گا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مرگلہ ریلوے اسٹیشن اسلام آباد پر گرین لائن ایکسپریس ٹرین سروس کی افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ زمانے میں آؤٹ سورسنگ ہی آگے بڑھنے کا طریقہ ہے. آج کی دنیا کا یہی ماڈل ہے.آج حکومتیں ادارے خود نہیں چلاتیں بلکہ انہیں آؤٹ سورس کرتی ہیں، دیکھ لیں کہ ملک میں اسٹیل ملز سمیت سرکاری اداروں و کمپنیوں کا کیا حال ہے، گرین لائن کا کیا حشر ہوا۔