Spread the love
بالی ووڈ کی متنازعہ اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی فلم ایمرجنسی کی تکمیل کیلئے اپنے اثاثے گروی رکھوا دیئے ہیں۔بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کنگنا رناوت نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فلم ایمرجنسی کی شوٹنگ اور تمام اخراجات کو پورا کرنے کیلئے اپنے تمام اثاثے اور جائیداد گروی رکھوا دی ہے. ان کا کہنا تھا کہ وہ ممبئی 500 روپے لے کر آئیں تھیں اور اگر اس فلم کے بعد وہ پوری طرح برباد بھی ہوگئیں تو خود کو دوبارہ کھڑا کرنے کی ہمت اور حوصلہ رکھتی ہیں۔