Spread the love
پنجاب اور لاہور پولیس نے عثمان بزدار، پرویز الٰہی، مونس الٰہی، یاسمین راشد سمیت سابق پنجاب حکومت کی اہم شخصیات سے سکیورٹی واپس لے لی۔ذرائع کے مطابق لاہور اور پنجاب پولیس کے صوبائی دارالحکومت میں ایک ہزار سے زائد پولیس اہل کار سیاسی نمائندوں کو پروٹوکول دیتے رہے.جن میں پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ ڈاکٹر ارسلان خالد بھی شاہانہ پروٹوکول لیتے رہے تاہم اہم شخصیات سے سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے.جس کے تحت لاہور اور پنجاب پولیس کے دیگر یونٹس سے لگائے گئے 554 اہلکار تھانوں اور یونٹس میں واپس بھجوا دیے گئے ہیں۔