79

سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی…

Spread the love

ڈالر کی تیز اڑان کے باعث سونے کی مقامی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 11 ڈالر بڑھ کر 1936 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔انٹرنیشنل مارکیٹ میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 4900 روپے اور 4201 روپے کا اضافہ ہوا.جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 195500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 167610 روپے کی سطح پر آگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں