Spread the love
انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قانونی ٹیم نے دہشت گردی کی دفعہ 23 اے کے تحت درخواست دائر کی.جس میں دہشت گردی عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا گیا ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجا جواد عباس حسن کے روبرو وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے دلائل میں کہا کہ یہ دہشت گردی عدالت کا کیس نہیں بنتا.لہٰذا مقدمہ متعلقہ عدالت کو منتقل کیا جائے۔ پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس میں دہشت گردی دفعات نہیں بنتی۔ پرامن احتجاج کیا گیا تھا جس پر دہشت گردی کی دفعات لگادی گئیں۔احتجاج آئینی دھارے میں رہتے ہوئے کیا گیا تھا ۔