50

فلم میں عمران خان کی بھانجی کے کہے ہوئے جملوں کو بطورِ ڈائیلاگ استعمال کیا:جمائماگولڈ اسمتھ

Spread the love

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ اور ہالی ووڈ پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی فلم whats love got to do with it میں سابق شوہر کی بھانجی کے کہے ہوئے جملے شامل کیے ہیں۔جمائما نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ انہوں نے اپنی فلم میں عمران خان کی بھانجی کے کہے ہوئے جملوں کو بطورِ ڈائیلاگ استعمال کیا ہے جس سے وہ ماضی میں بےحد متاثر ہوئی تھیں۔جب میرے والدین نے مجھ سے پوچھا کہ مجھے سب لڑکوں میں سے کون سا لڑکا سب سے زیادہ پسند آیا ہے۔ تو میں نے کہا نہیں! آپ انتخاب کریں کیونکہ میں چاہتی ہوں کہ اگر یہ فیصلہ غلط ثابت ہو تو میں کسی کو قصوروار ٹھہرا سکوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں