46

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو سعودی حکام نے خبردار کیا…

Spread the love

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو سعودی حکام نے خبردار کیا ہے کہ وہ غیرمتعلقہ افراد کی جانب سے موصول کالز پر ذاتی معلومات یا اکاؤنٹ کی تفصیلات ہرگز شیئر نہ کریں۔ اس حوالے سے سعودی عرب کی جانب سے سماجی روابط کی ویب سائٹ پر انتباہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ ایسی کالز پر توجہ نہ دیں جس میں ذاتی معلومات یا اکاؤنٹ نمبر طلب کیے جائیں۔ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ معلومات دینے والے شخص کو مالی نقصان بھی پہنچ سکتا ہے.یہ کالز منظم گروہوں کی جانب سے کی جا رہی ہیں اور وزارت داخلہ سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں