Spread the love
زمان پارک میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور پرویز الہی کی ملاقات ہوئی۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تقرری کو چیلنج کرنے پر اتفاق کیا اور 25 جنوری کو عدالت میں درخواست دائر کرنے کا حتمی فیصلہ کیا۔ ملاقات میں وکلا اور پارٹی رہنماؤں سے قانونی مشاورت بھی مکمل کی گئی۔