54

تین مہینے سے منفی رجحان کے بعد اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں معمولی اضافہ…

Spread the love

گزشتہ تین مہینے سے منفی رجحان کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے زرمبادلہ کے ذخائر 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے معمولی اضافے کے بعد 4 ارب 60 کروڑ ڈالر ہوگئے تاہم اب بھی صورتحال پریشان کن ہے کیونکہ ان ذخائر سے صرف 3 ہفتوں کی درآمدات ہوسکتی ہیں۔ کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ مرکزی بینک زرمبادلہ کے ذخائر بہتر کرنے کے لیے مارکیٹ سے ڈالر خرید رہا ہے یہ طویل عرصے سے عام پریکٹس رہی ہے۔اسٹیٹ بینک نے جمعرات کو رپورٹ کیا کہ گزشتہ ہفتے زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب 40 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 4 ارب 60 کروڑ ڈالر ہوگئے. آخری بار مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اکتوبر 2022 میں ریکارڈ کیا گیا تھا.جب ستمبر کے 7 ارب 85 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 8 ارب 75 کروڑ ڈالر ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں