69

برطانوی وزیراعظم نے سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر معافی مانگ لی…

Spread the love

برطانیہ کے وزیراعظم رشی سوناک نے اپنی گاڑی میں سفر کے دوران سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر عوام سے معافی مانگتے ہوئے اپنی اس عادت کو ختم کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق نومنتخب وزیراعظم رشی سوناک کی اپنی گاڑی میں بیٹھے حکومتی کارکردگی سے متعلق گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ سیٹ بیلٹ باندھے بغیر سفر کر رہے تھے۔ویڈیو وائرل ہونے پر عوام کی جانب سے شدید تنقید کی گئی۔ جس پر وزیراعظم رشی سوناک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مجھے غلطی کا احساس ہے.اپنی غلطی تسلیم کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں