Spread the love
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد ملکی سطح پر بھی سونے کے نرخ میں اضافہ ہوگیا۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر بڑھ کر 1929 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے باعث ملکی سطح پر سونے کی قیمت فی تولہ قیمت میں 700 اور اور فی دس گرام قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔اضافے کے بعد ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 86 ہزار روپے اور فی دس گرام قیمت ایک لاکھ 59 ہزار 600 روپے ہوگئی۔