70

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان…

Spread the love

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا۔100 انڈیکس آج 40 پوائنٹس اضافے سے 38 ہزار 831 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 334 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 39 ہزار 65 رہی۔ بازار میں 15 کروڑ 78 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 6 ارب 40 کروڑ روپے رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 10 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 179 ارب روپے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں