Spread the love
کراچی میں ہونے والے حالیہ بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی سے متعلق جماعت اسلامی کی درخواست الیکشن کمیشن نے سماعت کے لیے مقرر کر دی۔الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی کی درخواست پر سماعت 23 جنوری کے لیے مقرر کی ہے۔
جماعت اسلامی نے کراچی کی 6 یونین کونسلز میں دھاندلی اور غلط گنتی کی شکایات کی تھیں.جماعت اسلامی نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ریٹرننگ افسران کے خلاف کارروائی کی درخواست کی تھی۔