Spread the love
کراچی میں 15 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے بعد پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی میں پہلی باضابطہ ملاقات آج ہو رہی ہے۔پیپلز پارٹی کا وفد صوبائی وزیر سعید غنی کی قیادت میں ادارہ نور حق پہنچا.دیگر رہنماؤں میں نجمی عالم اور امتیاز شیخ بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں میں بلدیاتی انتخابات اور میئر کراچی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ہو گا۔