Spread the love
وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہےکہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی چاہتے ہیں اور حکومت کی خواہش ہے عام آدمی پر زیادہ بوجھ نہ پڑے لیکن آئی ایم ایف ہمیں دوسری طرف لے جانا چاہتا ہے لہٰذا پروگرام میں جانے کے لیے آئی ایم ایف کی تمام باتیں ماننا پڑیں تو مان لیں گے. سخت فیصلے بھی لینا پڑے تو لیں گے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں غیرمعمولی صورتحال ہے اور ملک کو درپیش مسئلے کا حل ہمیں مل کر نکالنا ہوگا.