41

پنجاب حکومت کو غیر مسلموں کے طلاق سرٹیفکیٹ سے متعلق 90 روز میں رولز بنانےکا حکم…

Spread the love

لاہور ہائی کورٹ نے غیرمسلم خاتون کی طلاق کے بعد والد کے نام سے شناختی کارڈ کے اجراء کی درخواست پر فیصلہ دے دیا. عدالت نے پنجاب حکومت کو غیر مسلموں کے طلاق سرٹیفکیٹ سے متعلق 90 روز میں رولز بنانےکی ہدایت کر دی۔جسٹس طارق سلیم نے شمائلہ شریف نامی خاتون کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ یونین کونسل غیر مسلموں کو طلاق سرٹیفکیٹ جاری نہیں کرتی جب کہ یونین کونسل کے طلاق سرٹیفکیٹ کے بغیر نادرا شناختی کارڈ میں تبدیلی نہیں کرتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں