Spread the love
یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ہیلی کاپٹر گرنے سے وزیر داخلہ اور نائب وزیر داخلہ سمیت وزارت داخلہ کی اعلیٰ قیادت سمیت 18 افراد ہلاک ہو گئے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیلی کاپٹر گرنے کا واقعہ کیف کے مضافاتی علاقے برووری میں بچوں کی نرسری کےقریب پیش آیا.ہیلی کاپٹر حادثے میں یوکرین کے وزیر داخلہ، نائب وزیر داخلہ اور سیکرٹری سمیت وزارت داخلہ کی اعلیٰ قیادت ہلاک ہو گئی. اس کے علاوہ حادثے میں بچوں کے اسکول کی عمارت اور دیگر تعمیرات کو بھی نقصان پہنچا۔