Spread the love
نیپال طیارہ حادثے میں ہلاک ہونیوالی فلائٹ اٹینڈنٹ اوشن ایلے مگر کے والد موہن کا کہنا ہے کہ بیٹی کو حادثے والے روز کام پر جانے سے منع کیا تھا۔فلائٹ اٹینڈنٹ اوشن کے والد نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران آبدیدہ ہوتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بیٹی کو تہوار کے روز کام پر جانےسے منع کیا تھا لیکن بیٹی نے وعدہ کیاکہ وہ کام سے آنے کے بعد اہل خانہ کے ساتھ تہوار منائے گی۔