36

گندم کی کوئی قلت نہیں،یہ صوبائی معاملہ ہےاس سے وفاق کا لینا دینا نہیں: طارق بشیر

Spread the love

وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی طارق بشیر چیمہ نے گندم کو صوبائی حکومتوں کا معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ وفاق کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ملک میں گندم کی قلت کا غیر ضروری شور پڑا تھا.گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں. پہلے دن سے ہی بھانپ لیا تھا کہ گندم کے وافرذخائر ملک میں موجود ہیں.آٹے اور گندم پر وزیراعظم کے بہت تحفظات ہیں.گندم صوبائی حکومتوں کا مسئلہ ہے اس معاملے پر وفاق کا کوئی لینا دینا نہیں. ہمیں صرف غذائی اجناس کو یقینی بناناہوتا ہے اور یہ ہماری ذمےداری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں