57

یو اےای کا پاکستان کا 2 ارب ڈالر قرض اوور رول کرنے اور مزید ایک ارب ڈالر دینے کا اعلان…

Spread the love

متحدہ عرب امارات کے صدر نے پاکستان کے 2 ارب ڈالر کے قرض کو اوور رول کرنے اور ایک ارب ڈالر اضافی قرض دینے کا اعلان کردیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے ابوظبی میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جب کہ اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے صدر نے 2 ارب ڈالر کے قرض کواوور رول کرنے اور ایک ارب ڈالر اضافی قرض دینے کا اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں