Spread the love
ملک بھر میں جہاں ایک طرف اشیائے ضروریہ کی بڑھتی قیمتیں غریب آدمی کیلئے خوراک کی خریداری بھی مشکل بنارہی ہیں وہیں پنجاب میں شادیوں کی تقریب میں لاکھوں روپوں کی بارش پر ہر شخص حیران وپریشان ہے۔سوشل میڈیا پر حال ہی میں منڈی بہاؤ الدین میں ہونے والی شادی کی تقریب میں پیسے لٹانے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں آسمان پر پیسوں کو اڑتے جب کہ نیچے کھڑے لوگوں کو لوٹتے دیکھا گیا۔