Spread the love
لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کی وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے سے ہٹانے کے خلاف درخواست پر سماعت کل 12جنوری تک ملتوی کر دی اور ان کو ہٹانے کے نوٹیفکیشن کے خلاف حکم امتناع میں ایک دن کی توسیع کر دی۔لاہورہائیکورٹ کے 5 رکنی بنچ نےپرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کی.گورنر کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ عدالت نے 17دن کا وقت دیا تھا مگر وزیر اعلیٰ نے اعتماد کا ووٹ نہیں لیا۔