59

برطانیہ:بجلی کی بچت کیلئے صارفین کیلئے خصوصی اسکیم مؤخر…

Spread the love

برطانیہ میں نیشنل گرڈ نے بلیک آؤٹ سے بچنے کی اسکیم کا تجربہ کچھ وقت کے لیے مؤخر کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسکیم کے تحت اعلان کیاگیا تھا کہ سردیوں میں بجلی کی بچت کے لیے شام کے اوقات میں کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو انعامی رقم دی جائے گی۔اس حوالے سے صارفین کو ایک معاہدے پر دستخط بھی کرنا تھا جس کے تحت وہ اسکیم کا حصہ بن جاتے تاہم اس اسکیم کو کچھ وقت کے لیے روک دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سائن اپ کرنے والے صارفین کو کچھ مخصوص اوقات میں الیکٹرک اوون،ڈِش واشر اور بجلی زیادہ استعمال کرنے والی اشیانا چلانے پر رقم ادا کی جائے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں