77

اطالوی ماڈل کی ارباز خان سے شادی کرنے سے متعلق لب کشائی…

Spread the love

اطالوی ماڈل اور بالی وڈ ڈانسر و اداکارہ جارجیا آندریانی کا ارباز خان سے شادی کرنے سے متعلق بیان سامنے آگیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائکہ اروڑا سے طلاق کے بعد ارباز خان 4 سال سے زائد عرصے سے اطالوی ماڈل اور بالی وڈ ڈانسر و اداکارہ جارجیا آندریانی کو ڈیٹ کررہے ہیں تاہم دونوں کی جانب سے شادی کے حوالے سے کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا۔
تاہم اب جارجیا نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال ارباز سے شادی کرنے کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن کے درمیان میرے اور ارباز کے رشتے میں تبدیلی آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں