75

صارفین کا ڈیٹا لیک ہونے کا ثبوت نہیں ملا:واٹس ایپ

Spread the love

واٹس ایپ نے دنیا بھر میں موجود 50 کروڑ واٹس ایپ صارفین کا ڈیٹا لیک ہوکر ہیکنگ فورم پر فروخت کرنے کی خبر کی تردید کردی۔کچھ روز قبل سام موبائل کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ 84 ممالک سے تعلق رکھنے والے 48 کروڑ 70 لاکھ واٹس ایپ صارفین کے فون نمبر پر مبنی ڈیٹابیس ایک ہیکنگ کمیونٹی فورم میں فروخت کے لیے پیش کیا گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس مبینہ ڈیٹا بیس میں امریکا کے 3 کروڑ 20 لاکھ صارفین کے فون نمبر موجود ہیں.اسی طرح مصر کے ساڑھے 4 کروڑ، اٹلی کے ساڑھے 3 کروڑ،سعودی عرب کے 2 کروڑ 90 لاکھ،فرانس اور ترکیہ کے 2، 2 کروڑ،روس کے ایک کروڑ جب کہ برطانیہ کے ایک کروڑ 10 لاکھ صارفین کا ڈیٹا لیک ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں