77

کریتی سینن بالی وڈ کے کس معروف اداکار کو ڈیٹ کر رہی ہیں؟ورون دھون نے بتا دیا

Spread the love

بالی وڈ کی ایک اور جوڑی بننے کو تیار ہے جس کا واضح اشارہ اداکار ورون دھون نے دیا ہے۔اپنی نئی فلم بھیڑیاکی تشہیر کے لیے اداکارہ کریتی سینن اور ورون دھون بھارتی ڈانس شو جھلک دکھلا جا کے مہمان بنے جہاں ورون دھون نے نام لیے بغیر کریتی سینن اور تیلگو انڈسٹری کے سپر اسٹار پربھاس کے تعلقات سے متعلق اشارہ دیا۔
دوران شو کرن جوہر کے ایک سوال پر ورون نے کہا کریتی کا نام کسی کے دل میں ہے جس پر کرن نے سوال کیا کس کے دل میں ہے؟جواب میں ورون نے مسکراتے ہوئے کہا ایک آدمی ہے جو اس وقت ممبئی میں نہیں ہے اور وہ دیپیکا کے ساتھ شوٹنگ میں مصروف ہے۔پربھاس اور دیپیکا پڈوکون ان دنوں اپنی آنے والی فلم پراجیکٹ کےکی عکسبندی میں مصروف ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں