96

الحمداللہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار حافظِ قرآن آرمی چیف کا تقرر ہو رہا ہے،مفتی تقی عثمانی

Spread the love

معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے الحمداللہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار ایک حافظِ قرآن آرمی چیف کا تقرر ہو رہا ہے۔گزشتہ روز صدر مملکت عارف علوی نے اہم تقرریوں سے متعلق سمری پر دستخط کیے جس کے بعد جنرل عاصم منیر نئے آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر ہوگئے ۔آرمی چیف کی تقرری کے بعد معروف عالم دین نے ایک بیان میں کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار ایک حافظِ قرآن آرمی چیف کا تقرر ہو رہا ہے.امید ہے جنرل عاصم منیر اپنے فرائض کی ادائیگی میں قرآنی ہدایات کو مدِنظر رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں