66

لاہور میں ایف آئی اے کی کارروائی،خاتون سمیت تین انسانی اسمگلرز گرفتار…

Spread the love

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اےنے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون سمیت تین انسانی اسمگلرز کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیے۔ایف آئی اے کےمطابق گرفتار انسانی اسمگلرز میں اجمل، مجاہد رمضان اور آسیہ سعید شامل ہیں.ملزمان نے سادہ لوح افراد کو بیرون ممالک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے تھے۔ایف آئی کے مطابق ملزمان لوگوں سے پیسے ہتھیا کر انہیں جعلی ویزے دیتے تھے. ملزمان کے خلاف امیگریشن آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں