56

اسلام آباد انتظامیہ جان بوجھ کر عمران خان کی زندگی کیلئے خطرہ بڑھانے کی کوشش کررہی ہے…

Spread the love

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے الزام عائد کیا ہےکہ جان بوجھ کر اسلام آباد انتظامیہ عمران خان کی زندگی کے لیے خطرہ بڑھانے کی کوشش کررہی ہے۔
ٹوئٹر پرجاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ نے عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراؤنڈ پر اترنے کی اجازت مستردکردی. اجازت مسترد کرنے کی کوئی وجہ نہیں دی کیونکہ کوئی ہو ہی نہیں سکتی۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ جان بوجھ کراسلام آباد انتظامیہ عمران خان کی زندگی کے لیے خطرہ بڑھانے کی کوشش کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں