81

جنرل عاصم منیر نے مرکزی مدرسہ دارالتجوید حفظ القرآن سے قرآن حفظ کیا…

Spread the love

فوج کے نئے سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے مرکزی مدرسہ دارالتجوید حفظ القرآن ڈی اے وی کالج روڈ راولپنڈی سے قرآن کریم حفظ کیا ہوا ہے. ان کا تعلق راولپنڈی کے معروف دینی اور علمی گھرانے سے ہے۔جنرل عاصم منیر خود بھی حافظ قرآن ہیں اور ان کے والد گرامی بھی حافظ قرآن تھے اور ان کے بھائی نے بھی قرآن شریف حفظ کیا ہوا ہے۔نئے سپہ سالار کے والد گرامی راولپنڈی چھاؤنی کے طارق آباد اسکول کے پرنسپل تھے اور علم و ادب کے حوالے سے ان کے والد گرامی نے بڑا نام کمایا ہے.ان کو علمی دنیا میں بڑی عزت اور توقیر سے نوازا جاتا ہے. وہ عاجزی اور انکساری کی ایک روشن مثال تھے اور ان کے فرزند جنرل عاصم منیر بھی اپنے والد کے نقش قدم پر عمل پیرا ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں