15

اقوام متحدہ کا ایران میں مظاہروں کی صورتحال کی تحقیقات کا فیصلہ…

Spread the love

اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل نے ایران میں مظاہروں کی صورتحال کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی مظاہروں کے خلاف تحقیقات کی قرارداد انسانی حقوق کونسل کے جنیوا میں ہونے والے ہنگامی اجلاس میں منظور کی گئی.قرارداد کے مطابق ایران میں عوامی مظاہروں کو دبانے کی تحقیقات کے لیے نیا تحقیقاتی مشن قائم کیا جائے گا۔انسانی حقوق کونسل کا کہنا ہے کہ قرارداد کے حق میں 25 اور مخالفت میں 6 ووٹ آئے جبکہ 16 رکن ممالک ووٹنگ سے غیر حاضر رہے. پاکستان اور چین نے قرارداد کی مخالفت میں ووٹ ڈالے.بھارت، متحدہ عرب امارات اور قطر ووٹ نہ ڈالنے والے ممالک میں شامل رہے جبکہ امریکا، برطانیہ، جاپان سمیت دیگر یورپی ممالک نے قرارداد کی حمایت میں ووٹ ڈالے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں