69

ماضی میں کی جانے والی وہ حیران کن پیشگوئیاں جو درست ثابت ہوگئیں…

Spread the love

ویسے تو مستقبل کے بارے میں جاننا کسی انسان کے لیے ممکن نہیں مگر کچھ سائنس فکشن ناولز یا افراد کی جانب سے ایسی پیشگوئیاں سامنے آئیں جو درست ثابت ہوگئیں۔جی ہاں واقعی سائنس فکشن لکھنے والے مصنفین سے لے کر سائنسدانوں اور دیگر نے کئی ایسی پیشگوئیاں کیں جو بعد میں درست ثابت ہوئیں۔ایسی ہی ماضی میں کی جانے والی چند پیشگوئیوں کے بارے میں جانیں جو درست ثابت ہوئیں۔سائنس فکشن فلم 2001 اے اسپیس اوڈیسے میں مستقبل کے بارے میں کافی پیشگوئیاں کی گئی تھیں جن میں سے ایک درست ثابت ہوئی۔اس فلم میں ایسے ٹیبلیٹس کا استعمال دکھایا گیا جو آج کے آئی پیڈز سے کافی ملتے جلتے ہیں۔پہلے موبائل فون سے 60 سال سے زیادہ عرصے پہلے اور وائی فائی سے 9 دہائیوں قبل الیکٹریکل انجینئر اور تھامس ایڈیسن کے سابق ساتھی نیکولا ٹیسلا نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ جلد دنیا بھر میں وائرلیس پیغامات کو بھیجنا ممکن ہوجائے گا اور ہر فرد اپنے آپریٹس لے کر پھرے گا۔کالج سے تعلیم مکمل کیے بغیر نکلنے والے سائنس فکشن مصنف ایڈورڈ Bellamy نے 1888 میں شائع ہونے والے ناول Looking Backward میں کریڈٹ کارڈ کا تصور پیش کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں