75

بغیر اجازت امیتابھ بچن کا نام تصویر اور آواز استعمال کرنے پر پابندی عائد…

Spread the love

بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کا نام، تصویر اور آواز بغیر اجازت کے استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن کے وکیل کی جانب سے دلی ہائیکورٹ میں پبلسٹی رائٹس کی خلاف ورزی کے حوالے سے دائر درخواست پر فیصلہ سنایا۔امیتابھ بچن کے وکیل کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ موبائل ایپلی کیشن ڈویلپرز میگا اسٹار کا نام استعمال کر کے لاٹریز کا اعلان کرتے ہیں اور کچھ لوگ امیتابھ کی تصاویر والی ٹی شرٹس بھی فروخت کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں