75

مسجد نبویؐ کے صحن میں بچی کی پیدائش…

Spread the love

سعودی ہلال احمر اتھارٹی کی شاخ کے ڈائریکٹر جنرل احمد الزہرانی کے مطابق مسجد نبویؐ کے صحن میں بچی کی پیدائش ہوئی ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق الحرم کی ایمبولینس سینٹر میں تعینات سعودی ریڈ کریسنیٹ اتھارٹی کی ٹیم ایمرجنسی اطلاع پر مذکورہ مقام پر پہنچی جہاں پہنچنے پر پتا چلا کہ ایک حاملہ خاتون کی حالت نازک ہے اور بچے کی پیدائش کا عمل شروع ہوچکا ہے۔جس کے بعد ٹیم نے خاتون کو طبی امداد فراہم کی اور خاتون نے ایک بچی کو جنم دیا۔بعد ازاں چیک اپ کے بعد نومولود اور خاتون کو باب جبریل ہیلتھ سینٹر منتقل کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں